اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے مودی حکومت پر دہشت گردی کے خلاف ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک علامتی احتجاج کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایک کھلونا طیارہ پیش کیا جس پر ’رافیل‘ لکھا ہوا تھا اور اس پر لیموں و مرچیں لٹکی ہوئی تھیں، جسے انہوں نے حکومت کی غیر مؤثر حکمت عملی کی علامت قرار دیا۔
اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے مرکزی حکومت پر دہشت گردی کے خلاف ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور عوام اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ رافیل طیاروں کے ذریعے دشمنوں کا صفایا کرے گی لیکن وہ طیارے ہینگرز میں پڑے ہیں اور ان پر لیموں مرچیں لٹکائی جا رہی ہیں جیسے کسی نظر بد سے بچانے کا سامان ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار، روس نے بھی پاکستان سے بات چیت کا مشورہ دے دیا
اجے رائے کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف عملی کارروائی آخر کب کی جائے گی؟





