آپ ہمیں ماریں، ہم پھر بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہونگے، جنید اکبر

آپ ہمیں ماریں، ہم پھر بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہونگے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ مارو یا ایف آئی آر کاٹو، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ’’آپ ہمیں ماریں، ایف آئی آر کاٹیں، یا غدار کہیں، ہم پھر بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کا سینہ بہت بڑا ہے، اگر آپ جا کر معافی مانگیں، تو وہ معاف بھی کر سکتا ہے۔

جنید اکبر ہنگو میں پی ٹی آئی کے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ ’’آپ ہمیں دہشت گرد کہیں یا غدار، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی محبت ہمارے دلوں میں رچی بسی ہے اور اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔‘‘

انہوں نے کہاکہ اختلاف ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے، اور اختلاف رائے زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن منعقد کرے گی تاکہ کارکنوں کو مزید متحرک اور منظم کیا جا سکے۔

آخر میں جنید اکبر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’چاہے ہمیں جتنا بھی دبایا جائے، ہم بانی چیئرمین عمران خان کے نظریے اور قیادت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

Scroll to Top