انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایاناز فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔
مارک ووڈ نے اپنے بیان میں لکھا کہ ‘میں نے ہمیشہ ثابت قدم رہنے کی کوشش کی اور انجری سے واپس آکر لوگوں کو غلط ثابت کرنے اور سب کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ میں کیا کرسکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے، اس بار میں یہ جنگ ہار گیا’۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اب ٹیسٹ اور 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں، اس لیے گزشتہ ایک سال کے دوران انگلینڈ کے لیے مزید کھیلنے کا خواب آہستہ آہستہ مجھ سے چھن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمزمیں پاکستان ویمنز ٹیم نے برانز میڈل جیت لیا
مارک ووڈ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز تھا جس کی میں خواہش کرسکتا تھا اور یہ میرے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔





