آرمی چیف سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات میں جیواسٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیاگیا جس میں بالخصوص دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ملاقات میں پاک-ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن میں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتے جوڑتے ہیں۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے رابطے میں رہنے اور علاقائی امور میں مثبت پیش رفت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوامیں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک،ایک اہلکار شہید

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

Scroll to Top