بھارتی جارحیت پر امریکہ کے بعد چین کا بھی ردعمل، خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

بھارتی جارحیت پر امریکہ کے بعد چین کا بھی ردعمل، خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

چین نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے ہونے والی فوجی کارروائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’افسوسناک‘‘ اور ’’انتہائی تشویشناک‘‘قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے ہونے والی فوجی کارروائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’افسوسناک‘‘ اور ’’انتہائی تشویشناک‘‘قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور فریقین کو تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نہ صرف ایک دوسرے کے قریبی ہمسایہ ہیں بلکہ چین کے بھی ہمسایہ ممالک ہیں۔ ایسے میں خطے کا امن سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ‘‘ہم بھارت کی آج صبح کی کارروائی کو افسوسناک سمجھتے ہیں اور تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کریں۔‘‘

چینی ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، لیکن موجودہ حالات کو مزید پیچیدہ بنانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے۔ ترجمان نے زور دیا کہ ’’صبر، ضبط اور دانشمندی کے ساتھ آگے بڑھنا ہی خطے کے امن کا ضامن ہو سکتا ہے۔‘‘

چین کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ چین کی طرف سے صلح جوئی اور استحکام کی اپیل کو بین الاقوامی برادری کی حمایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top