جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔
جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت کی۔





