پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم انجری کا شکار ہوگئے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران گیند ان کی انگلی پر لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا اسکین کروایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بابر کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری شدید نوعیت کی ہوسکتی ہے جس کے باعث ان کے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم پشاور زلمی کی جانب سے ابھی تک حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی کی ٹیم آج کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی، اور بابر اعظم کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔ زلمی انتظامیہ جلد ان کی انجری سے متعلق باضابطہ اپڈیٹ جاری کرے گی۔

 

Scroll to Top