جعفر ایکسپریس حملہ ،وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے ، آپریشن بارے بریفنگ دی جائیگی

دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا,وزیراعظم

پاکستان میں مختلف مقامات پر بھارتی ڈرون حملوں کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کےلیے تیار ہیں۔ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پر عزم ہے، دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز تباہ کیے، آئی ایس پی آر

اجلاس کے شرکاء کو شرکاء کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فورم نےعزم ظاہر کیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

Scroll to Top