آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کا مطلب کیا ہے؟

آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کا مطلب کیا ہے؟

آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا ۔اس سورہ (آیت4)میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَّہَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِہِ صَفًّا َکاَنَُّھم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ ترجمعہ ،بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہوکر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ‘‘

آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘ کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے ، ’’بنیان مرصوص‘‘ کامطلب سیسہ پلائی آہنی دیوار ہے ۔

پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کی ادھم پور ،پٹھان کوٹ ائیر بیس اور براہموس اسٹوریج تباہ ہوچکی ہیں جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیئے گئے ہیں ۔

پاکستان کے جے ایف 17تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا سسٹم تباہ کردیا ، جس کی مالیت تقریباًایک اشاریہ پانچ بلین ڈالر ہے ۔

بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کرلی گئی ہیں ، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ بھی تباہ ہوگیا جبکہ بھٹینڈہ ائیر فیلڈ کونست ونابود کردیاگیا ہے ۔

راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ ہوچکا ہے، بھارت کے 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں جبکہ بھارتی مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرکے ہیک کرلیا ہے۔

پاکستان کے بنیان المرصوص کی کامیابیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے مزید علاقوں نشانہ بنائے جانے کی توقع ہے۔

Scroll to Top