وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار پر اظہار تشکر

وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکیج کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

پیرکو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے 1.8 کروڑ روپے رقم دی جائے گی ۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الائونسز جاری رہیں گی۔پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی، پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لئے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ،پاک افواج کے زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی،شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے،زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے،آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں، ان کا اعتراف قومی سطح پر کیاجائے گا اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Scroll to Top