بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

نئی دہلی: بھارتی فوج نے اپنے ملک کے میڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں پاکستان کی جانب سے کسی بھی ڈرون کی بھارتی حدود میں داخلے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال مکمل طور پر پُرامن ہے اور تمام پہلوؤں پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی بلکہ عوامی حلقوں میں بھی شدید تشویش پیدا کر دی تھی۔

 تاہم بھارتی فوج کے تازہ موقف نے ان رپورٹس کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ بعض میڈیا ادارے بغیر تصدیق کے غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مودی حکومت کی ناکامی چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا کا جعلی حملوں کا ڈرامہ بے نقاب

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ بیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک مثبت پیش رفت ہو سکتا ہے، اور اس سے میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کرنے کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔

Scroll to Top