اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی اتحاد، اعتماد اور بھائی چارے کی ایک درخشاں مثال ہے۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ مضبوط اور مثالی رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے بردبار اور پُرامن رویے کو سراہا ہے اور مسئلہ کشمیر، آبی تنازعات اور دیگر خطے کے اہم امور کے پرامن حل کی امید کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا ہے، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا عالمی سطح پر حمایت کی ضرورت ہو۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سچے دوست الفاظ سے نہیں، بلکہ عمل سے پہچانے جاتے ہیں، اور ترکیہ نے اپنی دوستی اور حمایت کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے اعزاز میں باجوڑ میں شاندار تقریب، آتش بازی اور نعرہ بازی سے فضا گونج اٹھی
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، اور یہ باہمی بھائی چارہ عالم اسلام کے لیے ایک اہم مثال ہے۔





