محکمہ موسمیات کی پیشگوئی،آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟جانئے

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، سبی اور تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچا۔ لاہور اور پشاور میں 42، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 38، جبکہ کراچی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید گرمی کے باوجود ملک کے چند علاقوں میں جزوی بارش بھی ہوئی۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم کو کچھ دیر کے لیے خوشگوار بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے موسم پر محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی،بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top