کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

موسم خشک رہے گا یا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ لاہور میں بارش کے بعد فضائی آلودگی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 180 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خون کے کینسر میں مبتلا بنگلہ دیشی نوجوان کرکٹر انتقال کر گئے، علاج کے لیے ڈھاکا منتقلی کے دوران دم توڑ دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Scroll to Top