محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھوپ اور گرم موسم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
مردان میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ صوابی میں مطلع زیادہ تر صاف رہنے اور درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد سمیت صوبے کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں میدانی اضلاع کے مقابلے میں موسم خوشگوار اور نسبتاً ٹھنڈا رہنے کی توقع ہے، ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت دھوپ اور نسبتاً گرم موسم غالب رہ سکتا ہے۔





