پشاور کے علاقے بڈھنی میں دو گروپوں کےدرمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود بڈھنی میں فریق اول ظفر اور فریق دوم اجمل کے مابین جائیداد اور ٹرانسفارمر کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
فائرنگ سےپانچ افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بلال ولد بہرام ، عالمزیب ولد خان شیرن ، عبد المناف ولد رحیم گل ، احمد شاہ ولد عبد المناف ، عارف ولد مومن شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کوعلاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھ لیں:پاک فضائیہ نےدشمن کے5 نہیں 6طیارے تباہ کئے،وزیراعظم
پولیس نے کاروائی کے دوران ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔