فلائی دبئی کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے آپریشن کا باقاعدہ آغاز

فلائی دبئی کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے آپریشن کا باقاعدہ آغاز

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے اپنی پروازوں کے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فلائی دبئی کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی، پہلی پرواز کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلامی دی گئی، تقریب بھی میں فلائی دبئی کی آمد کا جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فلائی دبئی اب پشاور سے ہفتے میں سات پروازیں چلائے گی جو نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ آگے یورپی روٹس کے لیے بھی فضائی روابط میں وسعت کا باعث بنیں گی۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز ایف زی 375 صبح 2 بجکر 20 منٹ پر 184 مسافروں کے ساتھ واپس دبئی روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ تشکر پر گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی سروس کا آغاز خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے بین الاقوامی سفر میں سہولت اور مزید مواقع فراہم کرے گا جبکہ خطے میں کاروباری، سیاحتی اور سفری روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

Scroll to Top