بجلی بحران پر فضل الٰہی برہم، کارکنوں سمیت گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

بجلی بحران پر فضل الٰہی برہم، کارکنوں سمیت گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

پشاور میں بجلی بحران کیخلاف احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الٰہی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے دوران مظاہرین نے زبردستی گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈرز بحال کروا دیے۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق فضل الٰہی اور ان کے ہمراہ موجود کارکنان نے نہ صرف رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن پر قابو پایا بلکہ سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا بھی گھیراؤ کیا۔

پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ادارے کے عملے کو دھمکایا، زدوکوب کیا اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فضل الٰہی کے اس اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

Scroll to Top