معرکہ حق میں بزدل دشمن بھارت کو دھول چٹانے پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے

آپریشن بنیان مرصوص پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی ہے،نیویارک ٹائمز

دنیا کے بڑے میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے بھی حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں کا شکار تھا، لیکن بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل کردہ فتح نے حالات یکسر بدل دیے۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی نے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

اس جیت کے بعد پاکستان میں عوامی سطح پر مسلح افواج کے حق میں ریلیاں بھی نکالی گئیں اور عوامی جذبات میں ایک مثبت تبدیلی دیکھی گئی۔

پاکستانی شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے، اب ہم ناکام ریاست نہیں رہے”۔ تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مستحکم کیا ہے۔

مضمون میں یہ بھی ذکر ہے کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت شروع کی۔پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا،پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستانی مسلح افواج، خصوصاً جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کیا ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کو “قومی نجات دہندہ” کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں منہ توڑ جواب دیا اور جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے لیے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ میں میٹرک کے بعد طالبات کی تعلیم ناممکن، 12 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے صرف ایک ہائیر سیکنڈری سکول

آخر میں دفاعی ماہرین نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہےجس نے پاکستان کی سلامتی کو مضبوط بنایا ہے۔

Scroll to Top