آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ راولپنڈی میں دوبارہ آغاز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف
پی ایس ایل کے27ویں میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔





