پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہےمیچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا۔

جیمز ونس نے 42 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد نبی 26 رنز بناسکے۔

بین میک ڈرموتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اینکرنے جھوٹی خبریں چلانےکے سوال پرنوجوان سے مائیک چھین لیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کو بھارتی اشتعال انگیز حملوں کے باعث نو مئی کو ملتوی کر دیا گیا تھا جس کا آج 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔

Scroll to Top