جرمن اخبار کے مطابق پاکستان کے مائٹی ڈریگون جے 10 سی لڑاکا طیارے نے بھارتی رافیل طیارے کو تباہ کر کے آپریشن سندور کو ناکامی میں تبدیل کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹوں نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کروایا، بھارت اپنی تکنیکی برتری کے غرور میں مبتلا تھا اور اس نے پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا، اس کے علاوہ بھارتی ایئر فورس کے جے 10 سی لڑاکا طیارے اور پی ایل میزائل کی صلاحیتوں کا بھی بھارت کو مکمل علم نہیں تھا۔
جرمن اخبار نے کہا کہ پاکستانی ایئر فورس نے بھارتی فضائی حملے کے خلاف بھرپور حکمت عملی تیار کی تھی، اگرچہ کچھ بھارتی طیارے پاکستان کے دفاعی حصار کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئے مگر انہیں پاکستانی پائلٹوں کی جانب سے شدید مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی انٹیلی جنس شیئرنگ کا کوئی اندازہ نہیں تھا جس نے بھارتی آپریشن کو متاثر کیا۔
بھارتی فضائیہ نے رافیل طیارے کو میزائلوں کا دفاع کرنے اور کروز میزائل کے ذریعے زمینی حملے کرنے کے دو اہم ٹاسک ایک ساتھ دینے کی آپریشنل غلطی کی جس کی وجہ سے آپریشن ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی حالت ناقابل بیان ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
جرمن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ممالک کے لیے ایک انتباہ ہے کہ تکنیکی برتری کا غرور دشمن کی صلاحیتوں کو کم سمجھنے کی غلطی ہو سکتی ہے، اور فتح کے لیے حکمت عملی اور مضبوط دفاعی تیاری ضروری ہے۔





