بھارت کا آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

نئی دہلی: بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا۔

بھارتی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے EOS-09 آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

راکٹ کی پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہ ہو سکا اور سیٹلائٹ مطلوبہ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ بھارت کی خلائی ایجنسی ISRO نے اس ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ کو مطلوبہ مدار میں پہنچانے میں تکنیکی مسئلہ پیش آیا۔

اس ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے خبر دی کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور مستقبل میں ایسی مشکلات سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ بھارت کی خلائی تحقیق کی تاریخ 1960 کی دہائی سے شروع ہوتی ہے اور بھارت نے 2014 میں ایک سیٹلائٹ کو مریخ کے مدار میں بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی، مزید 140 فلسطینی شہید ہوگئے

حالیہ برسوں میں بھارت نے چاند کے جنوبی قطب کے قریب بھی خلائی جہاز بھیجا تھا، جو ایک اہم سنگ میل تھا۔

Scroll to Top