امریکا اور چین ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین ہمیں پسند کرتا ہے اور ہم بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق امریکی حکومتوں نے سعودی عرب اور قطر جیسے اہم اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیا تھا، جس کا عالمی سطح پر امریکا کو نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں امریکا کی ساکھ بحال کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران وہ 5 کھرب 1 ارب ڈالر کے معاہدے اور سرمایہ کاری کے معاہدے لے کر واپس آئے ہیں، جو امریکی تاریخ کی ایک بڑی سفارتی اور اقتصادی کامیابی ہے۔

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جگہ کوئی اور امریکی صدر ہوتا تو ملک کو فائدہ کے بجائے نقصان ہوتا، کیونکہ پچھلی حکومت میں امریکا کو روزانہ اربوں ڈالر کا اقتصادی نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت پر امریکہ کے بعد چین کا بھی ردعمل، خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

روس پر ممکنہ پابندیوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا، فی الحال کسی بات کا پیشگی اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس (ایوان بالا) مجوزہ قانون میں چند ترامیم کرتی ہے تو وہ قابل قبول ہوں گی۔

Scroll to Top