بلوچستان: اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ، 8 خوارج ہلاک، 6 اہلکار شہید،آئی ایس پی آر

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Scroll to Top