صدر ٹرمپ نے گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ کے منصوبے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید دفاعی نظام گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگا، جس پر 175 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گولڈن ڈوم کی تیاری تنصیب اور اس سے متعلق تمام ٹیکنالوجی مکمل طور پر امریکی سرزمین پر انجام دی جائے گی تاکہ نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکے بلکہ امریکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس منصوبے کی قیادت جنرل مائیکل گوٹلین کو سونپی گئی ہے، جو دفاعی ٹیکنالوجی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فائربندی دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ

گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ کو امریکی سرزمین کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کی ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top