آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہیگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

خیبرپختونخوا میں گرمی یا بارش؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، کوہستان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جو جزوی طور پر گرمی کی شدت میں کمی لا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خود کو ٹھنڈی جگہوں پر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے، خاص طور پر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

صحت کے ماہرین نے بھی عوام کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اپنائیں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ لو لگنے یا دیگر موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top