لیگی رہنما احسن اقبال نے مراد سعید پر سکھر،ملتان موٹروے میں کرپشن کے الزام کے حوالے سے 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کر دیا گیا۔
دونوں فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کیے۔ عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مراد سعید پر سکھر-ملتان موٹروے میں کرپشن کے الزام کے حوالے سے 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا تاہم جج کی تبدیلی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، جس کے بعد کیس کی نئی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔





