عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے تفتیشی ٹیم کی دوبارہ اڈیالہ جیل آمد

عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے تفتیشی ٹیم کی دوبارہ اڈیالہ جیل آمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق، تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر روانہ ہوئی تاکہ عمران خان سے 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں پولی گرافک ٹیسٹ لیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی عملہ عمران خان کو ان کے سیل میں بلانے گیا مگر وہ حاضر نہ ہوئے۔

یہ معاملہ سیاسی و قانونی حلقوں میں شدید توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور پولی گرافک ٹیسٹ کو کیس کی تحقیقات میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top