وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی سے اہم ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران طورخم بارڈر پر عوامی اور تجارتی مسائل سمیت تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے سی پیک موٹروے، خاص طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں ڈکیتیوں اور اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک موٹروے ڈی آئی خان کے عوام کے لیے ایک اہم اور آرام دہ سفری سہولت ہے، جس کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14سال قید ہوگی، فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

دونوں رہنماؤں نے تحصیل پہاڑ پور میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کے لیے قابل عمل اقدامات پر بھی مشاورت کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی سطح پر تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Scroll to Top