وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں،جس کے باضابطہ نوٹیفکیشنز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیے ہیں۔
جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے حمزہ فرخ کو چیئرپرسن پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء، وزارتِ قومی صحت میں تعينات ڈپٹی سیکریٹری منیر احمد شیخ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات بطور ڈپٹی سیکریٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، قبروں کی بے حرمتی میں ملوث زیر حراست ملزم ہلاک
علاوہ ازیں، تقرری کے منتظر افسر ناطق حسین شاہ کی خدمات بطور ڈپٹی سیکریٹری دفاع ڈویژن سپرد کرنے سے متعلق سابقہ نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔





