موٹروے پولیس نے شہریوں کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر مختلف شاہراؤں کی آمد و رفت سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے ایم ون (M-1) کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔
پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے ایم ون پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 14 (M-14) بھی بدھ کی شام سے ہکلہ تا کنڈل تمام تر ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی جبکہ جی ٹی روڈ(N-5) بدھ کی شام سے اٹک خورد کے مقام پر آمد و رفت کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، قبروں کی بے حرمتی میں ملوث زیر حراست ملزم ہلاک
دوسری جانب موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو (M-2) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔





