پاک بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کشیدگی ختم کرنے کیلئے سرگرم

ایپل کو آئی فونز کی فروخت پر 25 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں بیرونِ ملک سے درآمد کیے گئے آئی فونز کی فروخت پر ایپل کمپنی کو 25 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس اُن تمام آئی فونز پر لاگو ہوگا جو امریکا کے بجائے بھارت یا کسی اور ملک میں تیار کیے گئے ہوں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایپل کے سی ای او ٹم کک کو اس فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ امریکا میں صرف وہی آئی فونز فروخت ہوں جو امریکا ہی میں بنے اور تیار کیے گئے ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایپل کی بھارت میں آئی فونز کی تیاری پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپنی مصنوعات بھارت میں تیار کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے لوگ بہترین اور رہنما عظیم ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کے اس بیان کو امریکا میں مینوفیکچرنگ واپس لانے کے اُن کے سابقہ موقف کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت وہ امریکی صنعت کو مقامی سطح پر مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

Scroll to Top