اسلام آباد: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت آج بھی پاکستان کے خلاف 1947 جیسی نفرت رکھتا ہے اور یہ دشمنی آج بھی برقرار ہے۔
انہوں نے بھارت کو مکار ہمسایہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور سب سے پہلے پاکستانی بچوں کی شہادت ہوئی۔
عبدالعلیم خان نے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے جسے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور جذباتی رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو عالمی سطح پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دنیا سے معافی مانگنے پر مجبور ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے امریکہ سے مدد کی درخواستیں کیں اور اپنے وسائل پر فخر کرنے والا بھارت گھبرا گیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عالمی رہنماؤں سے فون پر مدد مانگ رہا تھا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں دہشت گردی کا بینیفشری بھارت ہے، شیر افضل مروت
واضح رہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے، جس پر رانا ثناءاللہ نے بھی بیان دیا ہے۔





