پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے فیلڈ مارشل کے فیصلے کو قوم کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف حکومت کے لیے قابل ستائش ہے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے حکومت کے فیصلے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف حکومت کے لیے قابل ستائش ہے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت میں پاکستان کی فوج کو مضبوط بنایا اور ہندوستان کے ساتھ جنگی میدان میں کامیابیاں حاصل کیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پوری قوم کو فخر ہے اور یہ فیصلہ قوم کی دل کی خواہشات کی تکمیل ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر بھارت جنگ چھیڑتا ہے تو پاکستانی فوج کے بہادر جوان ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے انٹرنیشنل میڈیا پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی جارحیت کا پول کھولنے کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مضبوط کریں گے۔