خضدار بس حملے کی دو زخمی طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی

خضدار بس حملے کی دو زخمی طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی

بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے مزید دو طلبا شیما ابراہیم اور مسکان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 8 ہوگئی، شہدا میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس کو نشانہ بنایا یہ حملہ ایک خودکش دھماکے کی صورت میں کیا گیا جس کا مقصد بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بس پر حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم موقع پر ہی شہید ہو گئی تھیں جبکہ حیدر، ملائکہ اور سحر سلیم دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی اور یہ حملہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت افغانستان کو پاکستان کیخلاف استعمال کررہاہے ، ترجمان پاک فوج

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان معصوم جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور فتنۂ ہندوستان اور اس کے آقاؤں سے اس خونی کھیل کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

Scroll to Top