وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کو سنجیدہ مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے جلوسوں سے سے عمران خان کی رہائی نہیں ہو سکتی، اس کا فورم عدالت ہے ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات میں اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے، بار ہا بتاچکے اس کا فورم عدالت ہے، حکومت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی اورآئینی طریقہ کار کے ہوتے یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پر چڑھائی کرکے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کے تقاضے پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر آئینی طریقہ کار اپنایا جائے گا، وزیر قانون
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا وہ ہوگیا، اگر حکم پرعملدرآمد میں کوئی کمی بیشی ہے تو اسے عدالت کو دیکھنا ہے، جلسے جلوس سے ایسا نہیں ہوگا۔





