ایشین گیمز کے ای سپورٹس میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک اور برانز میڈل جیت لیا۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ای اسپورٹس مقابلوں میں ‘پب جی’ گیم میں کانسی کا میڈل اپنے نام کیا ۔
پاکستان نے 12 میچز کے بعد 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں تھائی لینڈ نے گولڈ اور چین نے سلور میڈل جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی: پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا
ای اسپورٹس میں میڈل کے ساتھ پاکستان کے ایشین گیمز میں میڈلز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔





