خیبر پختونخوا اسمبلی میں کرپشن اور بھرتیوں کی چھان بین مکمل،رپورٹ عمران خان کو ارسال

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مبینہ کرپشن اور بھرتیوں کی چھان بین مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اپنی رپورٹ پارٹی چیئرمین عمران خان کو ارسال کر دی ہے۔

احتساب کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر بابر سلیم کو پارٹی منشور کے مطابق اپنے تمام اقدامات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق سپیکر اسمبلی کے حقوق اور اختیارات کے محافظ ہیں اور قانونی طور پر کسی کے ماتحت نہیں، اس لیے کمیٹی انہیں کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ سپیکر پی ٹی آئی کے منشور کے امین ہیں، اس لیے کمیٹی انہیں سفارش کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ سپیکر اپنے دور میں کی گئی تمام تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں اور نان گزیٹیڈ سے گزیٹیڈ پوسٹوں پر تعیناتیوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔ کمیٹی ممبران نے چار ملازمین سے متعلق خصوصی طور پر نظر ثانی کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رواں ہفتےموسم کیسا رہیگا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر ایسے احکامات جاری کریں جو پارٹی منشور اور عمران خان کے وژن کے مطابق ہوں۔

Scroll to Top