بارش نےحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نئے یونٹ کی ناقص تعمیرکا پول کھول دیا

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں نئے آرتھوپیڈک اسپائن اینڈ ٹراما یونٹ کی ناقص تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیا تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر کھولنے کے دوسرے روز ہی بارش کے باعث ٹپک پڑا، آپریشن تھیٹر میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز بالٹی رکھ کر بارش کا پانی روکنے کا انتظام کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، لاہور ہائی کورٹ بار کیلئے 50 ملین کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی کا آرتھوپیڈک سرجری اینڈ اسپائن یونٹ 10 سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، آپریشن تھیٹر کو ایک روز قبل ہی مریضوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

Scroll to Top