پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بی بی اے (ضمانت قبل از گرفتاری ) کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بی بی اے درخواست کی سماعت کے موقع پر ہمایون خان کے ہمراہ معروف وکلاء ہدایت خان، ملک عظمت خان اور شیر شاہ خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ 26 مئی کواحتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کیمپ پر حملے کا مقدمہ پیپلزپارٹی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے پختونخوا حکومت کی جانب سے مزید 5 کروڑ کی منظوری، ایمل ولی خان کا سخت ردعمل
یہ احتجاجی کیمپ عمران خان کی رہائی کیلئے لگایا گیا تھا،ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے محمد علی باچا، ملک عظمت، ضیاء اللہ، ہمایون خان، شاہ ذوالقرنین سمیت دیگر نامزد کئے گئے تھے۔





