دیربالا :عشیری درہ سمکوٹ میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹے پن بجلی گھر کا قیام عمل میں لا کر بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی قابلِ تقلید مثال قائم کر دی ہے۔
یہ منصوبہ نہ صرف مقامی آبادی کے لیے ایک نعمت ثابت ہو رہا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ مل رہا ہے۔
اس پن بجلی گھر کی سب سے نمایاں خوبی اس کا انتہائی کم ماہانہ بل ہے، جس نے صارفین کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے نجات دلا دی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس منصوبے سے بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے، جس میں نہ وولٹیج کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی لوڈشیڈنگ جیسی مشکلات درپیش ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ خود انحصاری کا عملی نمونہ ہے، جس سے نہ صرف گھریلو صارفین کو سہولت ملی ہے بلکہ دکان داروں اور دیگر چھوٹے کاروباری حضرات کو بھی معاشی فائدہ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے پن بجلی کے بقایاجات: وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ضروری وسائل فراہم کر کے ان کو مزید وسعت دی جائے تاکہ دیگر دیہی علاقوں میں بھی توانائی کے ایسے پائیدار ذرائع فروغ پا سکیں۔





