امریکی وفاقی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی پر غیر ملکی طلبہ کے داخلے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے باعث یونیورسٹی مقدمے کی کارروائی کے دوران بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ جاری رکھ سکے گی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ترجمان نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طلبہ اور اسکالرز یونیورسٹی کی تعلیمی روایت کا اہم حصہ ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی طلبہ کی موجودگی نہ صرف ہارورڈ یونیورسٹی بلکہ پورے امریکہ کے تعلیمی، معاشرتی اور اقتصادی میدان میں بہت فائدہ مند ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں پر چین کو مصنوعات فروخت کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ تعلیم کی عالمی اہمیت کے حق میں ایک اہم پیشرفت ہے اور وہ بین الاقوامی طلبہ کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔





