حالیہ انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل

قومی انسداد پولیو مہم، ملک بھر میں 90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

قومی انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی موثر انداز میں جاری ہے، ابتدائی چار روز کے دوران ملک بھر میں 90 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 93 فیصد بچوں کو ویکسین دی گئی۔

گلگت بلتستان میں 97 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 96 فیصد، پنجاب میں 91 فیصد، بلوچستان میں 89 فیصد، سندھ میں 87 فیصد اور اسلام آباد میں 81 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔

ترجمان ای او سی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم اس وقت پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت جاری ہے، پولیو وائرس اب بھی ہمارے گرد و نواح کے ماحول میں مسلسل موجود ہے اس لیے حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے پاس نہ کارکن باقی نہ طاقت، کیمپ کو آگ لگانا کمزوری کی علامت ہے، بیرسٹر سیف

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانے میں تعاون کریں۔

ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کا کہنا ہے کہ صرف پولیو ہی نہیں بلکہ تمام حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو بروقت دلوانا ہر والدین کی ذمہ داری ہے۔

Scroll to Top