پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس سنبھالیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آج کا مقابلہ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جس کے بعد گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ایتھلیٹس چیمپئن شپ،پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔