ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

قطر میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر کاشف ریحان نے 102 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا، 45 سال کے ایج گروپ میں شامل کاشف ریحان نے مجموعی طور پر 170 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

کاشف ریحان نے سنیچ میں 70 کلوگرام جبکہ کلین اینڈ جرک میں 100 کلوگرام وزن اٹھایا جو ان کی مضبوط تکنیک اور فٹنس کا ثبوت ہے۔

پاکستان کی جانب سے اب تک چیمپیئن شپ میں تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا جا چکا ہے جس سے قومی تمغوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج لاہور میں کھیلا جائے گا

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 31 مئی تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری رہے گی۔

Scroll to Top