مردان: ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بچوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اور کارروائیاں کر رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سارہ احسان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ضلعی پولیس کے مطابق 2024 سے اب تک بچوں سے زیادتی کے تمام کیسز میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے عزم کا مظاہرہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سولر اسکیم یا اربوں کی بندربانٹ؟ پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں ہوش اُڑا دینے والے انکشافات
یونٹ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔





