پاکستان کے نوجوان ملک کی طاقت ہیں، ہر میدان میں آگے لائیں گے، امیر مقام

11 مئی کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سوات میں وکلاء کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا فخر کی بات ہے، جذبہ ایمانی سے سرشار قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے نو منتخب کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وکلاء برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرے گی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے بھی وکلاء کو مبارکباد کا پیغام دیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کا حل نکالنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم بات کرتے ہیں تو حقائق اور ثبوتوں کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ان کا مشن ہے۔

پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اگر دوبارہ حملہ ہوا تو بھارت جانتا ہے کہ انجام کیا ہوگا۔ ہم ایک ایک خون کا حساب لیں گے۔

امیر مقام نے دعویٰ کیا کہ 11 مئی کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور شہباز شریف کے بروقت فیصلے تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں ملوث ہے، تاہم قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کی الزام تراشی ناکام ہو چکی ہے۔

کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا فخر کی بات ہے، جذبہ ایمانی سے سرشار قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

مقامی ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیکس مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، اور سیلز ٹیکس 18 فیصد مکمل لاگو نہ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ترقیاتی منصوبہ وفاق سے منظور ہوا لیکن صوبائی حکومت عملدرآمد نہ کر سکی۔ بجلی کے مسائل پر عدالتوں میں خود مقدمہ لڑا۔ ملاکنڈ میں سڑکوں کی تعمیر کو انہوں نے احسان نہیں بلکہ فرض قرار دیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب انہیں عوام کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بار کیلئے50لاکھ روپے کا اعلان کیا ،وکلاء برادری کو دی جانے والی گرانٹ کے تحت سولر سسٹم اور کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں بار کے لیے پارکنگ اور ہاسٹل کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل ، پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

آخر میں انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر عوام کے لیے ہر وقت کھلا ہے اور وہ خود کو عوام کے سامنے جواب دہ سمجھتے ہیں۔

Scroll to Top