آپ اچھا کام کر رہے ہیں سیاست ہم پر چھوڑ دیں، صدر زرداری کی کرکٹرز سے دلچسپ گفتگو

آپ اچھا کام کر رہے ہیں سیاست ہم پر چھوڑ دیں، صدر زرداری کی کرکٹرز سے دلچسپ گفتگو

Pakistan SCO Summit 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں سے ملاقات کے دوران دلچسپ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور خاص طور پر بنگلہ دیشی ٹیم کی پاکستان آمد پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب متوجہ ہوکر صدر زرداری نے مسکراتے ہوئے کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے اور کہا کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست ہمیں کرنے دیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں، آپ ایسا نہیں کر سکتے۔

صدر زرداری کی اس بات پر وہاں موجود کھلاڑیوں سمیت قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے قہقہے لگائے اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا

یہ ملاقات ایک غیر رسمی تقریب کا حصہ تھی جس کا مقصد دونوں ٹیموں کی میزبانی اور کھیل کے فروغ کے لیے حوصلہ افزائی تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top