پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی فیلڈ مارشل کی تقریب میں غیر حاضری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جس آرمی چیف نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی، اُسے فیلڈ مارشل بننے پر پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہے؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں تو موجود تھے، لیکن آرمی چیف کی فیلڈ مارشل تقریب میں غیر حاضر رہے، حالانکہ یہ تقریب ملکی دفاع اور قومی فخر کی علامت تھی۔
فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، اور اہم قومی تقاریب میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر شرکت ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکیے کے اعلیٰ سطحی وفدکا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ائیر چیف مارشل سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا کردار ملک کے تحفظ، سالمیت اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ہمیشہ کلیدی رہا ہے، اور انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے سے سرفراز کیا جانا ایک اعزاز ہے، جس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔





